7 جنوری، 2008، 1:18 PM

پاکستان

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مصالحتی جرگے کے 8 افراد کو طالبان نے ہلاک کردیا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مصالحتی جرگے کے 8 افراد کو طالبان نے ہلاک کردیا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں طالبان نے مصالحتی جرگے کے 8 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں طالبان نے مصالحتی جرگے کے 8 افراد کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔ پہلا حملہ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا بازار میں کیا گیا ہے جب کہ دوسرا حملہ وانا سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب شکئی میں کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات وانا بازار میں واقع نذیر گروپ کی امن کمیٹی کے دفتر پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ اور دوسرا حملہ شکئی میں ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ دو ہزار سات میں کمانڈر ملا نذیر نے ازبک جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کر کے غیر ملکیوں کو وانا سے بھگا دیا تھا۔ اس واقع کے بعد سے ازبک جنگجو ملا نذیر کے خلاف ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے ملا نذیر کے ایک کمانڈر مٹھا خان پر بھی ایک حملہ ہوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کوئی کمانڈر شامل نہیں۔ حملے کے بعد مقامی طالبان نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

News ID 617458

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha